بیوی بچوں کے قاتل کو 4 مرتبہ سزائے موت

 کراچی: بیوی اوربچوں کو قتل کرنے والے شخص کو4 مرتبہ سزائے موت کی سزا سنادی گئی۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بیوی اوربچوں کو قتل کرنے کے مجرم منان عرف بنگالی کو چارمرتبہ سزائے موت کی سزا سنا دی۔ مجرم پرایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائدکیا گیا ہے۔

عدالت نے2 ملزمان کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ مجرم منان کے خلاف اس کی مقتولہ بیوی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مجرم منان نے 2017 میں اپنی دوسری بیوی اور3 کم سن بچوں کو قتل کردیا تھا۔