بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ شب اعلان کیا کہ ان کے اور نک جونس کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ اور ان کے شوہر کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے اپنے بچے کی پیدائش پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا تاہم اس میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ دنیا میں آنے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی۔
لیکن امریکی انٹرٹینمنٹ میگزین 'یو ایس ویکلی' کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پریانکا اور نک کے گھر 'بیٹی' کی پیدائش ہوئی ہے، اگرچہ اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ پریانکا اور نک جونس کے اعلان کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا سمیت ملکی و غیر ملکی میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔
اداکارہ کی پوسٹ پر بالی وڈ کے کئی سپر اسٹارز نے کمنٹس کیے اور انہیں مبارکباد پیش کی، کمنٹس کرنے والی اداکاراؤں میں ہما قریشی، کترینہ کیف، بھومی پاڈنیکر اور نیہا دھوپیا سرِ فہرست ہیں۔