کابل:افغانستان کے شہر ہرات میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق دھماکہ ہرات شہر کے 12ویں سکیورٹی ڈسٹرکٹ میں ہوا جس میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو شہر کے مرکزی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ابھی تک کسی گروپ نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں معصوم بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔