بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

دنیا بھر میں بسنے والے کشمیر آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، جبکہ اس دن کو منانے کا مقصد بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے مسلسل انکار کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا ہے جبکہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کی مکمل حمایت میں مختلف ممالک کے دارالحکومتوں میں آج ریلیاں اور مظاہرے کیے جارہے ہیں تاکہ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی جانب مبذول کروائی جائے۔

دوسری جانب قابض بھارت حکومت کی آلہ کار انتظامیہ کی جانب سے وادی میں 26 جنوری ’یوم جمہوریہ‘ کی مرکزی تقریبوں کا اہتمام کیا گیا ہے اور بھاری تعداد میں فوجیوں کو بھی تقریب کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔