ممبئی: فلم ”پشپا: دی رائز “ کی کامیابی کے بعد ساؤتھ کے سپر سٹار اللو ارجن کو کئی بڑی فلموں کے آفرز مل رہے ہیں جن میں سے ایک لائکا پروڈکشن ہے۔
رپورٹ کے مطابق لائکا نے اپنے اگلے پروجیکٹ کیلئے اللو ارجن سے رابطہ کیا ہے اور اس کیلئے انہیں 100 کروڑ روپے (یعنی 2 ارب 35 کروڑ روپے پاکستانی) کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔
لائکا پروڈکشن کی اس فلم کو ایٹلی ڈائریکٹ کریں گے۔فی الحال اس فلم کے نام کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔