افغانستان میں زندگی جہنم بن چکی ہے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیو یارک:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ افغانستان میں روزمرہ کی زندگی جہنم بن چکی ہے۔

طالبان دہشتگردی خطرات کم کرنے کیلئے عالمی برادری،سکیورٹی کونسل کیساتھ کام کریں‘افغانستان میں امدادی کاروائیاں محدود کرنیوالے ضوابط معطل کئے جائیں اور عالمی امداد سے پبلک سیکٹر ورکرز کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔

انتونیوگوتریس نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امدادی کاروائیاں محدود کرنیوالے ضوابط معطل کئے جائیں اور عالمی امداد سے پبلک سیکٹر ورکرز کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان اصولوں اور شرائط کو معطل کرنے کی ضرورت ہے جو نہ صرف افغانستان کی معیشت بلکہ ہماری زندگی بچانے والی کاروائیوں کو بھی محدود کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں روزمرہ کی زندگی جہنم بن چکی ہے۔ 

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ طالبان دہشتگردی خطرات کم کرنے کیلئے عالمی برادری،سکیورٹی کونسل کیساتھ کام کریں۔