بھارت میں ایک اور مسلم دشمن فیصلہ کرتے ہوئے مسلمان پولیس کیڈٹس کے حجاب کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کی حکومت نے ریاستی سکولوں کے طلبہ کیلئے شروع کیے گئے اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ پروجیکٹ میں طالبات کے حجاب پہننے اورپوری آستین کی قمیض پہننے پرپابندی عائد کردی۔
کیرالہ کے ریاستی حکام کا کہنا ہے یونیفارم میں مذہبی علامات کو استعمال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔