واشنگٹن:امریکہ صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی حملے سے نمٹنے کیلئے یورپ میں فوج کی تعیناتی کی جائے گی۔
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے خطرے نے یورپی ممالک سمیت امریکہ کو پریشانی میں مبتلاء کر رکھا ہے اور نیٹو ممالک اس حملے کو روکنے کے لیئے مختلف قسم کے دباؤ کو بڑھا رہے ہیں۔
امریکہ صدر جو بائیڈن نے ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ وہ جلد ہی مشرقی یورپ میں نیٹو کی موجودگی کو تقویت دینے کے لیے امریکی فوجیوں کی ایک چھوٹی تعداد بھیجیں گے، کیونکہ یوکرین کی سرحدوں پر روس کی فوجی موجودگی پر کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
بائیڈن نے مزید کہا کہ ہم درحقیقت پولینڈ، رومانیہ سمیت یورپ میں فوج کی موجودگی میں اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔