پشاور میں کراچی جانیوالی مسافر کوچ پر فائرنگ، ڈرائیور شدید زخمی

پشاور:پشاور کے نو احی علا قے بڈ ھ بیر کو ہا ٹ روڈ پر نامعلوم مسلح مو ٹر سا ئیکل سوارو ں نے پشاور سے کرا چی جا نے والی مسا فر کو چ پر فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جبکہ مسا فر معجزا نہ طور پر بال بال بچ گئے۔

گزشتہ روز پشاور سے کرا چی جا نے والی مسا فر کو چ نمبر LES.9586کوہاٹ روڈ پر جا رہی تھی جیسے ہی سیفن چوک پہنچی تو اسی دوران نامعلوم مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار و ں نے اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں ڈرائیور محمد خان ولد عبدالعز یز سکنہ قا سم خیل کو ئٹہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزما ن موقع سے فرار ہو گئے۔

 مسا فر گاڑی پر فائر نگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھا ری نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر علا قے کا محا صر ہ کر لیا اور سر چ اینڈ سڑ ائیک ا پریشن شروع کی لیکن آخر ی اطلاعا ت ملنے تک کسی قسم کی گرفتار ی عمل میں نہیں لا ئی گئی۔

 پولیس نے نامعلوم ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر کے تحقیقا ت شرو ع کر دی ہے۔