ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

 پشاور: خیبرپختونخوا ضلع ہنگو کے علاقہ دوآبہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، کہ اس دوران ان پر حملہ کردیا گیا، مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔