بھارت میں معروف عالم دین قمر غنی عثمانی کو گرفتار کرلیا گیا 

نیویارک:بھارتی پولیس نے فیس بک پوسٹ کے سبب گجرات میں ہونے والے قتل کابہانہ بنا کر دہلی سے معروف عالم دین قمر غنی عثمانی کو گرفتارکرلیا۔

مولانا قمر غنی عثمانی اسلام کی ترویج کے ساتھ ساتھ مساجد اور مدارس کے لیے بھی کام کرتے رہے ہیں۔

 بھارتی مسلمانوں نے کہاہے کہ بی جے پی یہ سب اپنے سیاسی مفاد اور مسلمانوں کی حوصلہ شکنی کے لیے کر رہی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ ایک مبینہ طور پر قابل اعتراض فیس بک پوسٹ سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے تھے، اس لیے ایک شخص کشن بولیا کو قتل کر دیا گیا۔

 پہلے گجرات سے ایک مقامی عالم دین کو حراست میں لیا گیا تھا پھر گزشتہ روز دہلی سے معروف عالم دین قمر غنی عثمانی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔