اٹلی میں پاکستانی خاندان کے گھر میں آتشزدگی سے 2بچے جاں بحق

فیبریکو: اٹلی کے علاقے فیبریکو میں مقیم پاکستانی خاندان کے گھر آگ لگ گئی، 2 بچے جھلس کر دم توڑ گئے۔

ہیٹنگ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے گھر میں گیس بھر گئی اور اچانک آگ بھڑک اٹھی، گھر مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 اور 7 سال ہیں، بچوں کے والدین گھر میں جود نہیں تھے۔ بدقسمت خاندان کا تعلق پاکستان کے شہر کھاریاں سے ہے۔