افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کیلئے معاہدہ ہوگیا، قطری وزیر خارجہ کی تصدیق

طالبان اور قطر کے درمیان افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کیلئے معاہدہ ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے اپنے انٹرویو میں طالبان سے معاہدے کی تصدیق کی۔

رپورٹس کے مطابق کابل ائیرپورٹ سے چارٹرپروازوں پر غیرملکیوں کا انخلا دوبارہ سےشروع ہوگا اور کابل ائیرپورٹ سے قطر ائیرویز کی ہفتے میں دو چارٹر پروازیں چلائی جائیں گی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چارٹرپروازوں سے امریکا اور دیگر ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سےنکالیں گے جبکہ ان پروازوں کے ذریعے جان کےخطرے سے دوچار افغانوں کا بھی انخلا کرایاجائےگا۔