افغانستان: طالبان جنگجوؤں پر پابندی عائد

کابل: طالبان نے اپنے جنگجوؤں کے تفریحی پارکوں میں اسلحہ لے کر جانے پر پابندی لگادی۔

 ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ طالبان جنگجوؤں کو تفریحی پارکوں میں اسلحہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ تفریحی پارکوں میں فوجی یونیفارم اور فوجی گاڑیاں لےجانےکی اجازت بھی نہیں۔

ترجمان طالبان نے کہاکہ طالبان جنگجو تفریحی پارکوں کے تمام اصول قوانین پر عمل کرنےکے پابند ہوں گے۔ْ

واضح رہےکہ افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان جنگجوپارکوں اور تفریحی مقامات پر تفریحی کرتے نظر آئے تھے۔