بھارتی ماہی گیروں کی سری لنکن بحری فوج سے جھڑپ، 21گرفتار

کولمبو: سری لنکا کے سمندر میں غیر قانونی طور پر فشنگ کرنے والے 21بھارتی ماہی گیروں کو جھڑپ کے بعد گرفتار کرلیا جس کے دوران ملکی بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ 

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی بحری فوج نے اپنے جزیرے کی حدود میں مچھلی کا غیر قانونی شکار کرنے والے دو بھارتی ٹرالروں کو واپس جانے کے لیے کہا لیکن بھارتی ماہی گیروں نے ہٹ دھرمی دکھائی۔

سری لنکا کی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں ایک فاسٹ ٹیک کرافٹ کو نقصان پہنچا ہے تاہم بحری فوج نے بھارتی ٹرالرز کو ضبط کرکے 21ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔

بیان میں تصادم کے نتیجے میں جانی نقصان ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے البتہ سری لنکن بحریہ کے بقول بھارتی ٹرالرز باٹم ٹرالنگ کر رہے تھے جس کی سری لنکا میں پابندی ہے۔

بھارتی ماہی گیر سمندر کی ایک تنگ پٹی آبنائے پالک میں فشنگ کرتے ہیں۔ یہ علاقہ بھارت اور سری لنکا کے سمندری حدود کو تقسیم کرتا ہے۔