2سال کا بچہ 500روپے میں فروخت

قصور سے اغوا کیا گیا 2  سال کا بچہ 9 گھنٹے میں لاہور سے بازیاب کرالیا گیا۔

پولیس نے بچے کے اغوا میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا. بردہ فروش خاتون نے بچے کو صرف 500 روپے کے عوض ایک گھرانے کو فرخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے کہا کہ اس کے 11 بچے ہیں اور اسے پیسوں کی ضرورت ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے کیس کو تکنیکی اور سائنسی بنیادوں پرحل کیا جب کہ  سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سےصرف 9 گھنٹوں میں بچےکا سراغ لگایا۔