پاکستان ہمارا اہم پارٹنر،اس سے تعلقات کواہمیت دیتے ہیں: امریکا

امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا اہم اسٹریٹیجک پارٹنرہے، پاکستان سے تعلقات کواہمیت دیتے ہیں،جبکہ کسی ملک کیلئے شرط نہیں کہ وہ تعلقات کیلئے امریکا یا چین کا انتخاب کرے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، کسی ملک کیلئے شرط نہیں کہ وہ تعلقات کیلئے امریکا یا چین کا انتخاب کرے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سے تعلقات رکھنا کسی بھی ملک کے لئے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔دنیا کے ہرملک کے آپس میں تعلقات کے کچھ فائدے اورکچھ نقصانات ہوتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کا دفاع مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔دونوں ممالک کے ساتھ سیکورٹی تعاون ہے اورملکر کام کررہے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ افغان عوام کو اس وقت مدد کی ضرورت ہے، امریکا کے شراکت دار ممالک طالبان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

کابل میں طیاروں کی آمد و رفت ممکن بنانے کیلئے شراکت دار کام کررہے ہیں، افغانستان چھوڑنے والوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دینا ہوگی۔

امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ کابل میں امریکی طیاروں کی آمد و رفت ممکن بنانے کیلئے شراکت دار کام کررہے ہیں۔