امارات کااپنی فضائی حدود میں 3 ڈرونز تباہ کرنیکا دعویٰ

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 3 ڈرونزکوتباہ کردیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حدود میں داخل ہونے والے 3 ڈرونز کوتباہ کردیا گیا۔تینوں ڈرونز کوغیرآباد علاقے میں تباہ کیا گیا۔

وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہنا تھا کہ تمام خطرات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیارہیں۔ اپنے علاقے اورعوام کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات پرگزشتہ چند ہفتوں کے دوران حوثی باغیوں نے متعدد حملے کئے ہیں۔