امریکہ نے روس پر جوہری ہتھیار استعمال کرنیکی دھمکی دیدی 

واشنگٹن /لندن: امریکی محکمہ خارجہ کے اردو ترجمان زید تارڑ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی اس جنگ میں پورا جنوبی ایشیا متاثر ہو سکتا ہے۔

اگر روس بات نہیں مانتا تو ہم جوہری ہتھیار بھی استعمال کر سکتے ہیں، روس اور یوکرین کی اس کشیدگی میں برطانیہ ہمارے ساتھ کھڑا ہے

روس کے پاس دو راستے ہیں یا تو وہ انٹرنیشنل کمیونٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالے یا مذاکرات سے کشیدگی کا راستہ نکالے‘ روس لڑائی جھگڑے کا راستہ چنتا ہے تو بھرپور جواب دینگے۔

امریکہ بات چیت اور جنگ دونوں صورتحال کیلئے تیار ہے‘روس یوکرین کشیدگی صرف امریکہ یا یورپ کا مسئلہ نہیں‘کشیدگی سے پوری دنیا متاثر ہو سکتی ہے۔جنگ ہوئی تو پوری دنیا کی نظریں افغانستان سے ہٹ کر یوکرین کی طرف آسکتی ہیں۔

امریکن ایمبیسی لندن میں گفتگو کرتے ہوئے زید تارڑ کا کہنا تھا کہ روس کے پاس دو ہی راستے ہیں یا تو وہ انٹرنیشنل کمیونٹی کے ساتھ بیٹھے اور اس مسئلے کا حل نکالے یا پھر مذاکرات کے ذریعے اس کشیدگی کا راستہ نکالے۔