پولیس اہلکار قتل ، نشئی نے خودکشی کر لی 

پشاور:جائیداد تنازعہ پر ایک شخص ہلاک، زیرعلا ج آ ئس نشہ کے عا دی نو جو ان نے دلبر داشتہ ہو کر خو د کشی کر لی ، واقعات کے مطابق بڈھ بیرپولیس سٹیشن کی حدود زنگلی میں جا ئیدادکے تنا زعہ پرصابراورآمان اللہ گروپ کے ما بین فائرنگ کے تبا دلہ کے نتیجے میں محکمہ پولیس کا ملازم وحید اللہ سکنہ ما شوکگر جاں بحق ہوگیا، جبکہ ملزما ن ارتکاب جر م کے بعد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ 
ادھر متنی پولیس سٹیشن کی حدود میں واقع نجی ہسپتال میں تین ماہ سے زیرعلا ج آ ئس نشہ کے عا دی 22سالہ سلما ن خان ساکن ٹو کر خیل متنی
نے سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کرخو د کشی کر لی ہے۔