سعودی عرب جانے والوں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری

سعودی ایوی ایشن نے پاکستانی اور سعودی شہریوں سمیت تمام مسافروں کےلیے نئی ہدایات جاری کردیں،جس کے تحت سعودی عرب آمدکےلیے بوسٹرویکسین اور پی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے، جبکہ ٹیسٹ سعودیہ روانگی سے48گھنٹےکے اندر کرایا جائے گا۔

سعودی ایوی ایشن نے سعودی عرب آمدکےلیے ویکسی نیشن اورمنفی پی سی آرٹیسٹ یا ریپڈ ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔

ٹیسٹ سعودی عرب روانگی کے وقت سے48گھنٹےکے اندر کرایا جائے گا جب کہ  8 سال سے کم عمر بچے پابندی سے مستثنیٰ  ہوں گے۔

اس کے علاوہ سعودیہ سےروانگی کےخواہش مند سعودی مسافروں کے لیے بوسٹرویکسین بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

سعودی ایوی ایشن کی جانب سے نافذ کی گئی نئی سفری پابندیوں کا اطلاق بدھ 9 فروری سے ہوگا۔