چارباغ سوات میں میاں بیوی کو ذبح کردیا گیا

سوات: تحصیل چارباغ میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔

 سوات کی تحصیل چار باغ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی جہاں ملزمان نے میاں بیوی کو بڑی بے دردی سے قتل کردیا۔

ملزمان نے دونوں میاں بیوی کو چھری سے  ذبح کردیا اور فرار ہوگئے۔

قتل ہونے والے میاں بیوی کا تعلق کوہستان سے ہے جب کہ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔