زیارت میں مسافر بس پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

 زیارت:بلوچستان کے شہر زیارت کے علاقے زندرہ میں مسافر بس پر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام نے مسافر بس پر حملے، اس میں ہلاکتوں اور زخمی افراد کی تصدیق کی اور بتایا کہ واقعے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔