پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے 19افراد ہلاک

پاک افغان سرحد پر برفانی تودے کی زد میں آنے سے 19 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

طالبان عہدیدار نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ افغانستان سے پاکستان میں داخلے کیلئے  پہاڑی درہ عبور کرتے ہوئے  یہ افراد حادثے کا شکار ہوئے۔

افغان عہدیدار نجیب اللہ حسن ابدال کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن برفانی تودے کی جگہ پر تلاش کا کام کررہے ہیں، اب تک برفانی تودے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے  19 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔