اسرائیلی خاتون کامیڈین کا دبئی کیلئے توہین آمیز گانا وائرل

نیویارک:اسرائیلی خاتون کامیڈین نوئیم شوستر الیاسی نے اسرائیل سے تعلقات جوڑنے پر امارات بالخصوص دبئی کیلئے توہین آمیز گانا مع ویڈیو ریکارڈ کروایا جو دیکھتے دیکھتے عرب دنیا میں وائرل ہوگیا ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق گانا عربی زبان میں ہے جس کے نیچے گانے کا ترجمہ انگریزی اور عبرانی دونوں زبانوں میں دکھایا گیا ہے۔

 گانے کو اب تک ہزاروں بار دیکھا اور ٹویٹ کیا جاچکا ہے۔

گانا شروع کرنے سے پہلے نوئیم اپنے افتتاحی کلمات میں کہتی ہیں کہ میں اس گانے کے ذریعے دبئی کے اسرائیل سے تعلقات کو خراج تحسین پیش کررہی ہوں۔