دنیا بھر میں 40 کروڑ سے زائد افراد کورونا کا شکار

دنیا بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 40 کروڑ سے تجاوز کرگئی، روزانہ اوسطاً 20 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ گزشتہ پانچ ہفتوں میں کورونا سے ہونے والی اموات میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مختلف ملکوں میں روز اوسطاً 20 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور گزشتہ پانچ ہفتوں میں کورونا سے ہونے والی اموات میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نئے کیسز میں 37 فیصد امریکا، فرانس، جرمنی، روس اور برازیل میں رپورٹ ہوئے جب کہ کورونا کے نئے کیسز میں سے نصف یورپ میں رپورٹ ہوئے۔

دنیا کی تقریباً 62 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک ڈوز دی جاچکی ہیں جب کہ کم آمدنی والے ملکوں میں 11 فیصد افراد کو کورونا ویکسین کی ایک ڈوز دی گئی ہے۔