واشنگٹن ڈی سی میں سکولوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی، پولیس کی دوڑیں

امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں سکولوں کو بارودی مواد سے اڑانے کی دھمکی کے بعد افرا تفری مچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں 8 سکولوں کو بارودی مواد سے تباہ کرنے کی دھمکی سامنے آنے کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ  گئیں۔

واشنگٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ دارالحکومت میں سکولوں کو تباہ کرنے کی دھمکی موصول ہوئی جس کے بعد سکولوں کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سکولوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے جبکہ دھمکی سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر سکول کے دورے کے دوران بم کی دھمکی کے بعد وہاں سے نکل گئے۔

پولیس کے مطابق کملا ہیرس کے شوہر کو واشنگٹن کے ایک ہائی سکول کے دورے کے دوران وہاں سے نکالا گیا جب سکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیڈرل ایجنسیوں کی مدد طلب کرلی ہے۔

ڈی سی پبلک سکولوں کے چانسلر نے اپنے بیان میں کہا کہ ”یہ پرشان کن واقعہ ہے، ایسے واقعات کو ہم سنجیدگی سے لیتے ہیں۔“