افغانستان: مسجد میں دھماکہ سے نمازی شہید ، 15 زخمی

افغان صوبے بادغیس کے دارلحکومت قلعہ نوکی مسجد میں دھماکے سے ایک نمازی  شہید جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔ دھماکے  کے وقت نمازی مسجد سےباہر نکل رہے تھے۔

 پبلک ہیلتھ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ  15 زخیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔