بھارتی ریاست کرناٹک کے بعد بھارت کے شہر مرشدآبادمیں اسکول ہیڈ ماسٹر نے طالبات کے نقاب اوربرقع پہننے پر پابندی عائد کی جس کے بعد والدین اور اہل علاقہ سراپا احتجاج ہو گئے۔ والدین کی جانب سے اسکول کے باہر شدید احتجاج کیا گیا جس پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کے ذریعے انہیں منتشرکرنےکی کوشش کی گئی۔
تاہم والدین بھی ڈٹے رہے جس پر اسکول انتظامیہ کو برقع اور حجاب پر پرپابندی کا فیصلہ واپس لینا پڑگیا۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں مسلمان طالبعلموں کے حجاب اور پرقع پہننے پر پابندی لگائی گئی ہے۔