​​​​​​​بھارت میں خواتین اوربچوں سمیت 13 افراد کنویں میں گر کر ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں خواتین اوربچوں سمیت 13 افراد کنویں میں گرنے سے ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں کش نگرمیں شادی کی تقریب میں شریک 13 افراد کنویں میں گرکرہلاک ہوگئے۔

مرنے والی میں ایک سال کا بچہ اور10سال کی لڑکی شامل ہیں۔

حکام کہا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد سلیب سے ڈھکے پرانے کنویں پربیٹھے تھے جووزن زیادہ ہونے کے باعث ٹوٹ گئی اورتمام افراد کنویں میں گرگئے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے حادثے میں ہلاک افراد کے خاندانوں سے اظہارہمدردی کیا ہے اور 4 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔