نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنی مشہوری کے لئے ہرحربہ استعمال کرتے ہیں۔مندر کے دورے میں مہمانوں کی کتاب میں لکھا کچھ نہیں بس قلم چلاتے رہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے عوام کوبیوقوف بنا دیا۔ نئی دہلی میں مندرکا دورہ کیا پوجا پاٹ کی اوراداکاری بھی۔
بھارتی میڈیا پرنریندرمودی کومہمانوں کی کتاب میں لکھتے ہوئے دکھایا گیا جب کہ کتاب میں پہلے ہی سےتاثرات لکھے ہوئے تھے۔ مودی بس پہلے سے لکھی تحریر پرقلم چلاتے اورلکھنے کی اداکاری کرتے رہے۔
یہ منظربھی کیمروں سے چھپ نہ سکا۔ حقیقت سامنے آنے پرسوشل میڈیا پرکسی نے نریندری مودی کوبرا ایکٹرقراردیا توکسی نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بچکانہ حرکت قراردیا۔