وزٹ اور ورکنگ ویزے پر سعودی عرب آنے والے غیر ملکیوں کے حج ادائیگی پر پابندی 

مکہ مکرمہ: وزٹ اور ورکنگ ویزے پر سعودی عرب آنے والے غیر ملکیوں کے حج ادائیگی پر پابندی عائد کردی،، رواں سال صرف حج کا مخصوصی ویزہ اور مستقل اقامہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو ہی حج ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کیا گیا ہے 

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے غیر سعودیوں کی صرف دو اقسام کو رواں سال حج کے مناسک ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

جمعرات کے روز وزارت حج کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا کہ حج کے مناسک صرف وہ غیر سعودی ادا کرسکتے ہیں جو حج کے مخصوص ویزے پر آئے ہوں یا مملکت کے اندر مستقل اقامہ رکھتے ہوں۔

ایسے غیرملکی جو وزٹ ویزے یا ورکنگ ویزے پر سودی عرب آئے ہوں، انہیں رواں سال حج ادائیگی کی اجازت نہیں ہو گی۔