وزیراعظم عمران خان نے روسی چینل کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہم کسی بھی تنازع کےفوجی حل کی حمایت نہیں کرتے،روس اور یوکرین معاملات کے پرامن طریقےسےحل کےخواہاں ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ سمجھ نہیں آرہاروس یوکرین کشیدگی اتنی کیسے بڑھ گئی، کسی بھی تنازع کےفوجی حل کی حمایت نہیں کرتے،روس اور یوکرین معاملات کے پرامن طریقےسےحل کےخواہاں ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ یوکرین روس تنازع کی وجہ سےعالمی سطح پرتیل کی قیمتیں بڑھیں،ہم چاہتےہیں ایران سے پابندی ہٹائی جائے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بلاک کاحصہ نہیں بنےگا۔ جبکہ ہم تمام ممالک سے تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بھارت کوہندوتواکےبجائےانسانیت پرتوجہ دینی چاہیے،اقتدارمیں آتےہی بھارت کومذاکرات کی دعوت دی،بھارت کوجیساجانتاتھااب ویسانہیں ہے،بھارت اپنے ملک میں غربت کم کرنے کے لیے اقدام کرے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ بیرونی امداد لعنت ہے،اس کیلئےممالک کوغلط فیصلے کرنے پڑتےہیں۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان جن حالات سےگزررہاہےسب کو اپناکرداراداکرناہوگا،پاکستان نےافغانستان سے متعلق اہم کردار ادا کیا اور کررہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ دنیامیں غربت ودیگرمسائل کی جڑمنی لانڈرنگ ہے،حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سےادارےتباہ ہوجاتےہیں،۔
ان کا کہنا تھا کہ دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم،منی لانڈرنگ بھی چیلنج ہے،دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم سےغربت میں اضافہ ہورہاہے،ترقی پذیرممالک سےدولت کی منتقلی بڑامسئلہ ہے،ملک کا پیسہ باہر لیکر جانا تباہی کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ماحولیاتی آلودگی ہمارےلیےچیلنج ہے،ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سےدنیامتاثرہورہی ہے۔