واشنگٹن: امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ روس کوبلااشتعال کی گئی کارروائی کا بھرپورجواب دیں گے۔
حملے کے نتیجے میں اموات اورتباہی کی ذمہ داری روس پرعائد ہوگی‘دنیا روس کا احتساب کرے گی۔
امریکہ اتحادیوں سے مل کرروس کومتحد اورفیصلہ کن جواب دیگا‘دنیا کی دعائیں غیرمنصفانہ فوجی حملے کا سامنے کرنے والے یوکرینی عوام کیساتھ ہیں۔
صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں‘جی 7 ممالک سربراہان اجلاس کے بعد جوابی اقدامات کا اعلان کریں گے۔
جمعرات کو روسی افواج کی جانب سے یوکرین پر حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں ہونے والی اموات اورتباہی کی ذمہ داری روس پرعائد ہوگی۔ دنیا روس کا احتساب کرے گی۔
امریکی صدرنے کہا کہ صدرپیوٹن نے پہلے سے طے کی گئی جنگ کا انتخاب کیا ہے جوبربادی اورانسانی جانوں کے نقصان کا باعث بنے گی۔