ماسکو:روس اور یوکرین کے درمیان جاری زمینی جنگ خلا تک پہنچ گئی۔
روسی خلائی پروگرام کے سربراہ دیمتری روگوزن نے خبردار کیا ہے کہ اس کے 500 ٹن وزنی اسپیس اسٹیشن کا ملبہ بھارت پر گر سکتا ہے۔
امریکی پابندیوں کے بعد روسی خلائی پروگرام کے سربراہ دیمتری روگوزن نے یہ وارننگ جاری کی ہے۔
روسی خلائی پروگرام کے سربراہ دیمتری روگوزن نے کہا ہے کہ اگر اسپیس اسٹیشن مدار سے نکلا تو چین اور بھارت پر اس کا ملبہ گرے گا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل روس نے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا۔اس حملے کے بعد اب روس کو امریکا، برطانیہ، یورپی یونین سمیت دیگر ممالک کی جانب سے پابندی کا سامنا ہے۔