واشنگٹن:امریکی ریاست کیلیفورنیا میں باپ نے فائرنگ کر کے اپنے تین بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا۔جبکہ خود کو بھی گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس اہلکار نے بتایا گزشتہ روز کیلیفورنیا کے دارالحکومت سیکرامنٹو میں واقع آرڈن فیئر مال کے قریب مسلح شخص نے فائرنگ کر کے اپنے تین بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا۔
اہلکار نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے بعد میں نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔