افغانستان کیلئے ایک ارب ڈالر سے زائد فنڈ کی منظوری

واشنگٹن: ورلڈ بینک نے افغانستان کے لئے ایک ارب ڈالر سے زائد  فنڈ  کی منظوری دیدی ہے۔

افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے تعلیم و صحت کے منصوبوں پر رقم خرچ کی جائے گی۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک نے افغانستان کیلئے ایک ارب ڈالر سے زائد  فنڈ  کی منظوری دیدی۔

 افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے تعلیم و صحت کے منصوبوں پر رقم خرچ کی جائے گی۔ طالبان حکومت کو رقم نہیں دی جائے گی۔ 

اقوام متحدہ کی ایجنسیاں براہ راست فنڈز تقسیم کریں گی۔ اقدام کا مقصد افغانستان میں معاشی اور انسانی بحران پر قابو پانا ہے۔