کیف:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں پر بمباری بند کرے اور مذاکرات دوبارہ شروع کرے۔
ولادیمیر زیلنسکی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کم از کم لوگوں پر بمباری بند کی جائے۔پہلے فوری طور پر بمباری بند کی جائے اور پھر مذاکرات کی میز پر بیٹھ جائیں۔
زیلنسکی نے ٹوئٹر پر مغربی رہنماؤں کی حمایت پرانکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ آج پہلے سے کہیں زیادہ، ہمارے لیے یہ محسوس کرنا ضروری ہے کہ ہم اکیلے نہیں ہیں۔
کیف کے شمال میں روسی فوجی قافلے کے شہر کی طرف پیش قدمی کے بعد لاکھوں یوکرینی باشندے انخلا کررہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کیف کے مغرب میں روسی کروز میزائل سے ایک بچے سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔