کیف:یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے روسی فوجیوں کو ملک سے نکلنے کا پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ روسیوں کو خود بھی نہیں پتا وہ یوکرین میں کیوں موجود ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں یوکرین کے صدر نے کہاکہ ہمارے فوجی اور بارڈر گارڈز ہمارے محافظ ہیں حتیٰ کہ ایک معمولی کسان بھی روزانہ روسی فوجیوں کو پکڑرہا ہے۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ روسیوں کو خود بھی نہیں پتا کہ وہ یوکرین میں کس لیے موجود ہیں۔
زیلنسکی نے روسی فوجیوں کو خبردار کیا وہ ان کے ملک سے نکل جائیں کیونکہ یوکرین آپ کی لاشوں کو دفنانا نہیں چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ ہر حملہ آور کو پتا ہونا چاہیے کہ وہ یوکرین سے کچھ حاصل نہیں کرسکے گا حتیٰ کہ ایک کنکر بھی نہیں۔
اگر وہ مزید ہتھیاروں اور مزید فوجیوں کو بھی لاتے ہیں تب بھی ان کیلئے کچھ تبدیل نہیں ہوسکتا، انہیں ہر جگہ تباہ و برباد کیا جائے گا۔