بخارسٹ:رومانیہ کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کا تباہ ہو گیا،7 فوجی ہلاک ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خراب موسمی حالات کے باعث ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔
حکام نے بتایا کہ مشرقی رومانیہ میں بحیرہ اسود کے قریب لاپتہ لڑاکا طیارے اور اس کے پائلٹ کی تلاش کے دوران ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
عملے کے پانچ ارکان کے علاوہ رومانیہ کی بحریہ کے دو سمندری ریسکیورز بھی جہاز میں سوار تھے، ہیلی کاپٹر لڑاکا طیارے کی تلاش کر رہا تھا، کچھ ہی دیر بعد جیٹ کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا اور ریڈار سے غائب ہو گیا۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق پائلٹ نے موسم کی خراب صورتحال کی اطلاع دی تھی اور اسے بیس پر واپس جانے کا حکم بھی دیا گیا تھا تاہم انہوں نے کہاکہ ممکنہ وجوہات پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔ یقینا، ناموافق موسمی حالات تھے لیکن ہم ابھی تبصرہ نہیں کر سکتے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے انکوائری کے دو کمیشن قائم کئے ہیں۔
یاد رہے کہ2018 میں رومانیہ کی فضائیہ کا ایک پائلٹ اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کا MiG21 لانسر لڑاکا طیارہ ملک کے جنوب مشرق میں ایک ایئر شو کے دوران گر کر تباہ ہو گیا