روس نے فیس بک سمیت متعدد ایپلی کیشنز کو بلاک کر دیا

ماسکو: روس نے ملک بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک سمیت متعدد ایپلی کیشنز کو بلاک کر دیا ہے

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے یہ اقدام یوکرین اور دنیا کے دیگر حصوں سے معلومات کے بہاؤ کو روکنے کے لیے کیا، روسی حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف ڈس انفارمیشن اور نفرت انگیز پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جس کو روکنا بے حد ضروری تھا۔

ایپ اسٹورز سپیگل کے صحافی میتھیو وان روہر نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے روس میں سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے خبر دی۔

ان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لوگوں نے روس کے بارے میں بات کی کہ وہ یوکرین اور دنیا کے دیگر حصوں سے معلومات کے بہاؤ کو روکنے کے لیے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کر رہا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے بھی اپنی کمپنیوں کو کہا ہے کہ وہ روس میں اپنی مصنوعات کی فروخت بند کردیں۔