افغانستان میں ایک ہی خاندان کے 5افراد کے سر تن سے جدا کردیئے گئے 

کابل: افغانستان کے شمال مغربی صوبہ ہرات میں نامعلوم افراد نے ایک ہی گھرانے کے پانچ افراد کو نہایت بے دردی سے قتل کردیا اور اْن کے سر تن سے جداکردیئے۔مقتولین میں میاں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔

افغان میڈیانے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ شب صوبہ ہرات کے ضلع انجیل کے علاقہ خواجہ سرمہ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو نہایت بے دردی سے کسی تیز دھار آلہ سے ذبح کرکے ان کے سر تن سے جداکردیئے۔

 مقامی حکام اور ہرات کے مرکزی ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عارف جلالی کے مطابق مقتولین میں میاں بیوی اور ا ن کے تین بچے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق دلخراش واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔