نیٹواتحاد روس کے سامنے بھیگی بلی بن گیا، یوکرینی وزیرخارجہ

کیف:یوکرینی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ نیٹواتحاد روس کے سامنے بھیگی بلی بن گیا۔

یوکرین کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ نیٹو روس کے دباؤ کے سامنے جھک گیا ہے اور اس نے نو فلائی زون نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

یوکرینی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو وہ طاقت ثابت نہیں ہوئی جس کا یوکرینیوں نے پہلے تصور کیا تھا۔

ا نہوں نے کہاکہ وہ روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کو تیار ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب اس طرح کے مذاکرات بامعنی ہوں۔