رام اللہ: کابل اور ماسکو میں کام کرنے والے ایک بھارتی سفارت کار اسرائیل میں اچانک ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سفارت کار اور فلسطین میں بھارت کے نمائندے مُکل آریا رام اللہ میں اپنے مشن میں گزشتہ روز مردہ حالت میں پائے گئے۔
بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق مُکل آریا رام اللہ میں اپنے مشن کی عمارت میں اتوار کے روز مردہ حالت میں پائے گئے، بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے بھی سفارت کار کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔
سبرامنیم نے ایک ٹویٹ میں لکھا رام اللہ میں بھارت کے نمائندے مُکل آریا کی موت کے بارے میں جان کر مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
انھوں نے مزید کہا وہ ایک با صلاحیت افسر تھے، میرا دل ان کے اہل خانہ اور پیاروں کے لیے دکھی ہے۔