افغان خواتین کے حقوق کا تحفظ اور دفاع کرتے رہیں گے، طالبان

افغانستان میں طالبان کی حکومت کی جانب سے عالمی یوم خواتین پر افغان خواتین کے نام پیغام جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغان خواتین کے حقوق کا تحفظ اور دفاع کرتے رہیں گے۔

آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایاگیا اور اس حوالے سے دنیا بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں۔

ایسے میں افغان طالبان نے بھی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ افغان حکومت تمام افغان خواتین کے شرعی حقوق برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے جبکہ خواتین کا عالمی دن  افغان خواتین کیلئے اپنے جائز حقوق  کا مطالبہ کرنے کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغان خواتین کے حقوق کا تحفظ اور دفاع کرتے رہیں گے۔