جوبائیڈن سعودیہ اور امارات کے سربراہان سے بات کرنے کو ترس گئے

 واشنگٹن: امریکی اخبارکا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے سربراہان نے امریکی صدرجوبائیڈن سے فون پربات کرنے سے انکارکردیا ہے۔

امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جنرل‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اورمتحدہ عرب امارات کے شیخ محمد زائد النہیان نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکی صدرجوبائیڈن سے فون پربات کرنے سے انکارکردیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس نے متعدد بارسعودی اوراماراتی سربراہان سے سے صدربائیڈن کی بات کرانے کی کوشش کی لیکن دونوں رہنماؤں نے امریکی صدرکی فون کال ریسیو کرنے سے انکارکردیا۔

امریکا یوکرین پرروسی حملے کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے مدنظر تیل کی عالمی قیمت قابو میں رکھنا چاہتا ہے اوریوکرین کیلئے عالمی حمایت بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔

اخبارنے سعودی حکام کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب امریکا سے جومطالبات منظورکرانا چاہتا ہے ان میں یمن جنگ اور سویلین جوہری پروگرام میں امریکی مدد اور شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے امریکا میں قانونی استثنیٰ شامل ہیں۔

سعودی ولی عہد کو امریکا میں کچھ مقدمات کا سامنا ہے جن میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا مقدمہ بھی ہے۔