مسجد الحرام میں افطار کرانے کیلئے اجازت نامے کی شرائط جاری

مکہ المکرمہ:عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق الحرمین الشریفین انتظامیہ نے اس سال مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں زائرین کو افطار کرانے کے لیے اجازت ناموں کے اجرا کی شرائط مقرر کی ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ افطار کرانے کے لیے اجازت نامے 10 شرائط پوری کرنے پر جاری کیے جائیں گے، شرائط میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے دوران افطار کرانے کا اجازت نامہ ان افراد کو جاری ہوگا جن کے پاس پہلے سے اجازت نامے ہوں گے۔

دوسری اہم شرط یہ ہے کہ افطار وہی افراد کراسکیں گے جو ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں بوسٹر ڈوز سمیت لگوا چکے ہوں گے ان سے ہیلتھ پاسپورٹ کی کاپی طلب کی جائے گی۔

 وزارت صحت سے منظور شدہ ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے لیے بھی کہا جائے گا۔

اجازت نامہ کے اجرا کی ایک شرط یہ بھی ہوگی کہ امیدوار مقررہ مقام پر ہی افطار دستر خوان لگائے گا، اگر گنجائش ہوگی تو اجازت نامہ دیا جائے گا۔

 افطار کراتے وقت اجازت نامہ ساتھ رکھنا ہوگا، اس پر کچھ بھی لکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کھجوریں تقسیم کرنے کے حوالے سے دو پابندیاں کرنا ہوں گی ایک تو یہ کہ کھجوریں پیکٹ میں ہوں اور ان کی گٹھلیاں نکلی ہوئی ہوں۔

 اس بات کی پابندی بھی کرنا ہوگی کہ افطار پیکٹ پیش کرتے وقت کورونا ایس او پیز کا خیال کیا جائے۔

 اجازت نامے میں افطار کرانے والوں کی تعداد متعین ہوگی اور اس کی پابندی لازمی ہوگی۔