روسی فوج کی یوکرین میں میٹرنٹی ہسپتال پر بمباری

کیف: روسی افواج کی  یوکرین کے مشرقی شہر ماریوپول کے میٹرنٹی ہسپتال پربمباری کے نتیجے میں معصوم بچے ملبے تلے دبے گئے جس سے درجنوں بچے زخمی ہوگئے جبکہ 3 ہزار سے زائد بچے بغیر خوراک اور ادویات متاثرہ علاقے میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے میں ہسپتال کی بری طرح سے تباہ شدہ عمارت کو دکھایا  جبکہ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ظلم ہے۔

حملے سے کچھ گھنٹے قبل یوکرینی وزیر خارجہ نے خبردار کیا تھا کہ شہر میں 3000 بچے خوراک یا ادویات تک رسائی سے محروم ہیں۔

 دوسری جانب روسی افواج نے مقبوضہ شہر خرسون سے 400 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

 عالمی ریسکیو تنظیم ریڈ کراس نے ماریوپول شہر کے حالات کو قیامت خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بندرگاہ سے متصل شہر میں گزشتہ 9 روز سے پانی اور بجلی منقطع ہے۔