واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اگر نیٹو اور روس کا تصادم ہوا تو تیسری جنگ عظیم شروع ہوجائے گی۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے روس کے یوکرین پر حملے کو روکنے کیلئے امریکا کی طرف سے کسی بھی براہ راست مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس طرح کا تنازعہ نیٹو کو روس کے خلاف کھڑا کرنا تیسری عالمی جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم نیٹو کے ایک ایک انچ کا مکمل طاقت سے دفاع کریں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم یوکرین میں روس کیخلاف جنگ نہیں لڑیں گے جبکہ انہوں نے روسی حملے کے خلاف نیٹو کی مداخلت کے لیے کیف کی طرف سے کسی رابطے کی بھی تردیدکی۔