اسلام آباد:نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی اپنے شوہرکے ہمراہ ترکی سیر وتفریح کیلئے پہنچ گئیں، تصاویر بھی شیئر کر دیں۔
ملالہ یوسف زئی کے شوہرعصر ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ نیورلینڈ کی تلاش۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملالہ اپنے شوہر کے ساتھ ترکی میں خوب انجوائے کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ملالہ یوسف زئی اور عصر ملک کا نکاح ہوا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔